ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل :جنگلاتی حقوق قانون کے نفاذ کے لئے ہوراٹا کمیٹی تشکیل دے گی ٹاسک فورس

بھٹکل :جنگلاتی حقوق قانون کے نفاذ کے لئے ہوراٹا کمیٹی تشکیل دے گی ٹاسک فورس

Fri, 12 Feb 2021 23:07:23    S.O. News Service

بھٹکل،12؍فروری (ایس او نیوز) جنگلاتی زمینوں پر رہائش پزیر افراد کے ساتھ محکمہ جنگلات کے افسران اور عملہ  کی طرف سے جس قسم کی زور زبردستی اور ہراسانی کی اس پر لگانے اور جنگلاتی حقوق سے متعلق قانون کے نفاذ کی نگرانی کے لئے ہوراٹا سمیتی نے ایک ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کا اعلان یہاں پر ستکار ہوٹل میں منعقدہ تعلقہ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کمیٹی کے صدر رویندرا نائک نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگلاتی حقوق قانون کو پوری طرح اور موثر طریقے سے لاگو کرنے کی شدید ضرورت ہے۔ اس ضمن میں حکومت بے توجہی دکھا رہی ہے، جب کہ جنگلاتی زمین پر رہائش پزیر اتی کرم داروں  کو محکمہ جنگلات کے افسران کی جانب سے غیر قانونی طور پر ہراساں کیا جارہا ہے۔ ج ایک افسوسناک بات ہے۔ اس لئے ہوراٹا سمیتی کی طرف سے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میٹنگ کی صدرارت تعلقہ کمیٹی کے صدر راما موگیر نے کی۔ انہوں نے کہا ان کی تنظیم پوری طرح سرگرم ہونے اور ظلم و زبردستی کے خلاف منظم ہو کر قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جد و جہد کے لئے تیار ہے۔

ضلع کنوینر پانڈو رنگا نائک نے اجلاس میں حاضرین کا استقبال کیا۔ دیو راج گونڈا نے شکریہ ادا کیا۔ عبدالقیوم، رضوان، راجو نائک اور دیگر کئی کارکنان موجود تھے۔


Share: